177

چین میں کالج کے باہر چاقو حملے میں 8 افراد ہلاک، 17 زخمی

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں ایک کالج کے باہر چاقو بردار شخص کے حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے ایک بیان کے مطابق مشرقی چین کے شہر ووشی میں واقع وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج سے ایک 21 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نوجوان 2024 میں کالج سے گریجویٹ ہوا تھا اور اس نے وہاں حملہ اس لیے کیا کیونکہ ’خراب امتحانی نتائج کے سبب اسے ڈپلومہ کی ڈگری نہیں ملی تھی‘ اور وہ دورانِ انٹرنشپ ملنے والی تخواہ سے بھی خوش نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے نوجوان نے ’بِلا جھجک‘ اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں