جماعت اسلامی کےامیدوار قومی اسمبلی تاج محمد وزیر نےصحافیوں کو قتل کرنےکا فتویٰ جاری کردیا

وانا (دین محمد وزیر) جماعت اسلامی کے سابق صدر و قومی اسمبلی امیدوار تاج محمد وزیر نے وانا کے صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیدی، صحافیوں کو قتل کریں گے تو ذمہ داری اپنے سر پر لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کا علاقہ اعظم ورسک کے ایک احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ جو مقامی صحافی ہیں یہ آئی جی ایف سی ساؤتھ کے ایجنٹ ہے اور میڈیا والے جو اس مظاہرے کی کوریج کیلئے نہیں آئے یہ قوم کے غدار ہیں جس کسی نے صحافیوں کو تحصیل برمل کے علاقے میں دیکھا ان سے کیمرے، موبائل اور دیگر آلات چھین لئے جائے یہ میری ذمہ داری ہے اور یہ افضل جہاد ہے جس نے یہ جہاد لڑی اس کے بدلے اگر کوئی مرا تو وہ شہید ہے اگر کسی کو جیل ہو گئی تو اسکو اعتکاف کے برابر کا ثواب ملے گا اگر کوئی جلاوطن ہوا تو وہ افغانستان چلا جائے گا جہاں مزے ہی لوٹیں گے۔ مقامی صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور انکے خلاف فوری طورپر کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافیوں نے جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کیا یہ انکی جماعت کی پالیسی ہے وہ واضح کردے اگر انکی یہ دہشت گردانہ پالیسی ہے تو وہ قومی مجرم ہے لہذا جماعت اسلامی اپنی پالیسی واضح کردیں اور انکے خلاف اس عمل پر قانونی چارہ جوئی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں