48

جنوبی وزیرستان: دہشت گردانہ واقعات میں ایک اہلکار ہلاک، پولیس اہلکار اغوا، چار زخمی

وانا (ل ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردانہ واقعات میں ایک اہلکار ہلاک اور دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی پولیس سٹیشن کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل فاروق کو اغواء کر لیا۔

پولیس اہلکار فاروق چھٹی سے واپس رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل فاروق راغزئی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ وانا کڑیکوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں کالعدم تنظم کے سیف الرحمن نامی شخص کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا۔ تاہم نذیر گروپ کے کمانڈر سیف الرحمن معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں جبکہ انکے دو نجی سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ سیف الرحمن اپنی ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں وانا بازار جارہے تھے کہ نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثنا جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں بارودی سرنگ کے دھماکےسے شدید زخمی بم ڈسپوزل یونٹ کا ایک سیکیورٹی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں