پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ائیر بیس کے قریب سے 5 مارٹر شیلز برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ بڈھ بیر میں ائیربیس کے قریب ایک مشکوک بوری پڑی ہے، جس پر انہوں نے فوری طور پر مذکورہ مقام پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا جنہوں نے مشکوک بوری سے 5 مارٹر شیل برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق ناکارہ بنائے مارٹر شیلز کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔