پاک فوج سعودی آرمی کی استعداد کار بڑھانے کیلیے تعاون فراہم کرتی رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی بری فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

یہ بات انہوں نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں عسکری وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

سعودی چیف نے وفد کئے ہمراہ یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ سعودی بری فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ سعودی بری فوج کی تربیت میں تعاون پر پاک فوج کے شکرگزار ہیں، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتیں اعلیٰ پائے کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں