اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا لیبیا میں جاری لڑائی فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

نیویارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے لیبیا میں جاری لڑائی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے لیبیا میں جاری لڑائی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ لیبیا کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

انٹونیو گوٹیرش کا کہنا تھا کہ متحارب فریقین کو فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوٹیرش کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور متحارب فریقین کو فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ خود ساختہ لیبین نیشنل آرمی کے سربراہ اور جنگی سردار خلیفہ حفتر کی فورسز طرابلس پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے یہ مطالبہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں گزشتہ روز شدید لڑائی اور شہر کے مرکزی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ طرابلس میں اس وقت صرف یہی ایئر پورٹ کام کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں