تربت: دہشت گردوں کا ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سڑک پر کام میں مصروف ایف ڈبلیو او کے دو اہلکار شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔ جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ منگل کو تربت کے علاقے مند میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے میر آباد میں روڈ پر کام کرنے والے ’فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن‘ ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ کام سی پیک کی تعمیر میں مصروف تھے۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ دونوں اہلکار سڑک پر کام میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر جبکہ ایک ہسپتال جا کر دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے متعدد مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے

بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے ترجمان بیبگر بلوچ نے ’فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن‘  کے اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں