واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے پولیس چوکی بہادر خیل پر حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ایلیٹ فورس کا اہلکار عدنان اور پولیس ڈرائیور نقیب اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں صدام، تیمور، سعید ، جنید احمد، الیاس اور مماحمد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں میں سے دو پولیس اہلکار کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے اور اسے علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئےعلاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔