ڈیرہ غازی خان: لکھانی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا 22 واں حملہ ناکام

ڈی جی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں واقع لکھانی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ایک بار پھر ناکام بنا دیا گیا۔ یہ اس چیک پوسٹ پر ہونے والا 22 واں حملہ تھا، جسے پولیس اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کے ذریعے پسپا کر دیا۔

ڈیلی اردو کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر موجود اس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کیا، تاہم پولیس کی فوری اور مؤثر جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پنجاب پولیس کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ممکنہ دہشت گرد عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ لکھانی چیک پوسٹ پر ہونے والا 22 واں حملہ ہے، جسے پولیس نے کامیابی سے ناکام بنایا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں