بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ احمدزئی کی حدود میں واقع برگنتو ڈیم پولیس چوکی پر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنا جھنڈا لہرا دیا، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے پہلے ہی چوکی کو خالی کر دیا تھا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شدت پسندوں نے وہاں اپنا قبضہ جما کر جھنڈا نصب کر دیا۔
واقعے کے بعد مقامی افراد میں شدید خوف پایا جاتا ہے جبکہ سیکیورٹی حکام نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے میں ممکنہ کارروائی کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ تاہم، تاحال کسی کارروائی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔