لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ہسپتال روڈ پر موٹرسائیکل سوار شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہاشم خان ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق، اہلکار سودا سلف لینے بازار گیا تھا، جہاں اسے ٹارگٹ کر کے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے اور اہلکار کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔