باجوڑ میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے تھانہ لوئی سم باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ خوش قسمتی سے وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ کانسٹیبل گوہر کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں