بلوچستان میں سوشل میڈیا پر دہشت گردی کا مواد پھیلانے والے متعدد افراد گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس چلانے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کالعدم تنظیموں کے بیانیے کی تشہیر میں ملوث تھے۔ حکام نے ان کے موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر سائبر کرائم ونگ یا قریبی تھانے کو دیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں