پاکستان دہشت گردی کیخلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے: وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے۔ انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا۔ فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک اور سوسائٹیوں کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔ دہشت گردی تمام ممالک کو درپیش چیلنج ہے۔ پاکستان بھی دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن سے کہتے ہیں آئیں ملٹری کورٹس پر فیصلہ کریں۔ انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا۔

فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کچھ دن پہلے فاٹا کی ترقی کیلئے 100 ارب کا اعلان کیا۔ تمام صوبے فاٹا کی ترقی کیلئے تعاون کر رہے ہیں۔ فاٹا کے علاقے سے پیپلز پارٹی نے سوتیلے جیسا سلوک کیا۔

سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ حال ہے کاروان بھٹو نکالا لیکن والد کی تصویر نہیں لگائی۔ زرداری روزانہ بھٹو کی سالگرہ مناتے ہیں اپنے والد کو بھی یاد کر لیا کریں۔ فضل الرحمٰن پہلی مرتبہ اسمبلی میں نہیں اس لیے مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہاں ایک شخص منظور پاپڑ بیچتا ہے اس کے نام پر بھی منی لانڈرنگ کی گئی، تحقیقات میں سامنے آیا منظور کے نام پر دبئی سے حمزہ شہباز کو رقم بھیجی گئی۔ 37 ارب ڈالر میں ہم نے بڑے بڑے کام کیے، منگلا ڈیم بنا اور بھی ترقیاتی کام ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں انشا اللہ پاکستان ترقی کرے گا۔ عمران خان اس وقت صرف پاکستان نہیں مسلم امہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ عمران خان چین جاتے ہیں تو عالمی لیڈر کی حیثیت دی جاتی ہے۔ کوئٹہ جیسے واقعات ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں