پرامن اور مذاکراتی حل ہی افغانستان میں پیشرفت کا واحد راستہ ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پرامن اور مذاکراتی حل ہی افغانستان میں پیشرفت کا واحد راستہ ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور تمام فریقوں کو امن عمل کیلئے پختہ عزم کا اظہار کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام افغانوں کی شرکت کے ساتھ افغانستان میں امن کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں