کوئٹہ : وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنا شروع کردیاہے، دہشتگرد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہوکوئی چھوٹ نہیں دیں گے،نیشنل ایکشن پلان میں تعلیم کا انفرااسٹرکچر ٹھیک کرنا بھی شامل ہے،آٹھ مہینے میں تو میٹرک بھی نہیں ہوتاکوئی نتیجہ کیسے دے سکتے ہیں۔ہفتہ کوعلی زیدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
فاقی حکومت کوئٹہ دھماکے شہداکے ورثااور زخمیوں کی مدد کرے گی ،ملک کے ہر شہری کی حفاظت کی ذمے داری حکومت کی ہے ،لوگوں کو جانی و مالی نقصان پہنچانیوالوں کو ذہنی مریض سمجھتاہوں،نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا شروع کردیاہے،نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں کسی کو چھوٹ نہیں ہوگی ۔
دہشتگرد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو،اسے چھوٹ نہیں ملے گی ،نیشنل ایکشن پلان میں تعلیم کا انفرااسٹرکچر ٹھیک کرنا بھی شامل ہے،آٹھ مہینے میں تو میٹرک بھی نہیں ہوتاکوئی نتیجہ کیسے دے سکتے ہیں، حکومت کو بہت چیلنجز ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلا ن پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔