کراچی سے راولپنڈی آنیوالی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کراچی سے راولپنڈی آنیوالی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،ٹرینیں روک لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن سے تین کلو میٹر دور ٹریک پر نصب بم برآمد کرلیا گیا جس کے بعد کراچی سے اندورن ملک جانے والی اور لاہور اور راولپنڈی سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تخریب کاری کے اس واقعے میں نامعلوم دہشت گردوں نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نشانہ بنانے کے لیے دھابیجی اور جنگ شاہی کے درمیان ٹریک پر ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر نصب بم میں 500 گرام بارودی مواد تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا جانا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق ٹھٹھہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد سے بی ڈی ایس کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے بم کو ناکارہ بنا دیا ، سرچنگ کے بعد ٹریک کلیئر کر دیا گیا اور ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں