ملک بھر میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کا خدشہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ادویات ساز کمپنیوں نے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں والے اسٹاک کی سپلائی روک دی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر فارماسوٹیکل کمپنیاں بلیک میلنگ پر اترآئیں ہیں اور انہوں نے من مانی کرتے ہوئے ادویات کی نئی قیمتوں والے اسٹاک کی سپلائی روک دی ہے۔

فارما کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بحال نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دس اپریل کو وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانےوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا 72گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کوپرانی سطح پر لانے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں