عوام کی عزت اولین ترجیح ہے، اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنائیں گے: شہریار آفریدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کی عزت ہماری اولین ترجیح ہے،عوام کو قوانین پہ عمل درآمد ہونے کے لئے پولیس کی مدد رہے گی،اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنائیں گے،اسلام آباد پولیس با صلاحیت اور ہنر مند ہے،پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ امور کے علاوہ بھی ایک تاریخ رقم کی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے منعقد فیملی گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور خاص طور پر قبضہ مافیا کو ختم کریں گے،عزت سب کو دیں گے لیکن ملک دشمن قوتوں کے لئے پیغام ہے کہ اس قوم کوجب بھی للکارہ گیا ہے تو یہ قوم ایک ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو دوستانہ ہونا چاہیے تاکہ عوام کو اعتماد ملے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کہ پولیس کو مثالی پولیس بنایا جائے،وزیر اعظم عوام اور پولیس کے سب معاملات کو دیکھ رہے ہیں وزیر اعظم صرف منسٹر کی فیڈ بیک نہیں لیتے بلکہ وہ خود پولیس اہلکاروں سے بات بھی کرتے ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ اس فنکشن سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے، پوری ٹیم اور آئی جی اسلام آباد کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں ، پولیس شہداء کے گھر والوں اور جوانوں کے وقار کو پولیس کے محکمے نے مزید بڑھا دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں