Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

شمالی وزیرستان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

میرانشاہ (ڈیلی اردو)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 4افراد قتل کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے گاوں دتہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 4افراد قتل کر دیئے گئے ہیں، مقتولین کی شناخت مولوی اجمل لونگ، شوتولائی اور شیر بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں