Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

نوشکی میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں بلوچ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت پنجاب کے رہائشی معین، حزیفہ (پاکپتن) اور عمران علی، عرفان علی (رحیم یار خان) کے طور پر ہوئی ہے۔ ماضی میں بھی بلوچ عسکریت پسند پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں