Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

خضدار سکول بس حملہ: بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز ملوث ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (ڈیلی اردو) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں خضدار میں حالیہ حملے کو “انڈیا کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گرد پراکسیز” کی کارروائی قرار دیا گیا، جس کے نتیجے میں چار بچے اور دو شہری ہلاک ہوئے۔

اعلامیے میں نہتے شہریوں، بالخصوص بچوں کو دانستہ نشانہ بنانے کو “انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی۔

فورم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن آپریشنل تیاری اور ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ “کسی بھی بیرونی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔”

کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ طاقت کے استعمال اور دھمکی آمیز رویے کے ذریعے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سرگرم انڈین حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرکوبی کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں