Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

وزیر اعظم پاکستان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ دے دی

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ پیش کیا، جس کے ساتھ انہیں پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ ترین عسکری علامت سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ اس پُروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

تقریب میں وفاقی کابینہ، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز، پارلیمنٹیرینز، غیر ملکی سفارتکار اور سول و عسکری حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آج کی تقریب کا مقصد بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ “ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی کامیابی حاصل کی۔”

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں