Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

پاکستان اپنے جوہری سکیورٹی نظام پر مکمل اعتماد رکھتا ہے: وزارت خارجہ

اسلام آباد (ک م) پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جامع جوہری سیکیورٹی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد رکھتا ہے۔ یہ بیان سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے انڈین میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے بعد جاری کیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے جان بولٹن کے ریمارکس کو “ستم ظریفی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریمارکس انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیانات پر مبنی ہیں، جو ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سے منسلک ہیں اور جارحانہ بیانات دینے کی شہرت رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ “بین الاقوامی برادری کو زیادہ تشویش انڈیا کے جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر ہونی چاہیے، جو ایسے افراد کے ہاتھ میں ہیں جو مسلم دشمنی اور جنگجویانہ عزائم رکھتے ہیں۔”

وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ انڈیا کے سیاسی منظرنامے میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی، اور جوہری مواد کی چوری و غیر قانونی سمگلنگ جیسے بارہا پیش آنے والے واقعات، انڈیا کے جوہری سکیورٹی فریم ورک میں سنگین خامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

بیان میں جوہری توانائی کے عالمی ادارے (IAEA) کے اس مؤقف کی بھی یاددہانی کرائی گئی کہ پاکستان میں تابکاری کے کسی اخراج کی تصدیق نہیں ہوئی، جیسا کہ انڈین میڈیا میں افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں