Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

پنجاب: میانوالی میں سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلے میں 3 شدت پسند ہلاک، 6 فرار

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع میانوالی میں ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں تین شدت پسند ہو گئے ہیں جبکہ دوران آپریشن چھ شدت پسند مبینہ طور پر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر تین ’خطرناک دہشت گرد ‘ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ’مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔‘

ترجمان کے مطابق ’سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تاہم اس دوران انھوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ چھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد پولیس چوکیوں پر پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے ،

انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک شدت پسندوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کا دعویٰ ہے کہ دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں