Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

ساہیوال سے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا گرفتار دہشت گرد سے اسلحہ، بارودی مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور بیٹری برآمد ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کی شناخت شادو خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں