آئندہ گرفتار افسر کو ہتھکڑی نہیں لگے گی۔ چیئرمین نیب

لاہور (ڈیلی ارود) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سول سیکرٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرے گا، گرفتارافسران کوہتھکڑی نہ لگانےکی ہدایت کردی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سول سیکرٹریٹ میں پنجاب کے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرے گا،جائزکام خوددیکھوں گاکسی سے زیادتی نہیں ہوگی اور نیب میرٹ پر کام کررہاہے،کوئی بھی افسرمجھےیاڈی جی نیب کوکبھی بھی مل سکتاہےافسران دلجمعی سے کام کریں،جائزمعاملات میں افسران کیساتھ مکمل تعاون کیاجائےگا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہناتھا کہافسران اپناخوف ختم کردیں ان پر کسی قسم کا کو ئی دباؤ نہیں ہوگا،جائزکام خودیکھوں گاکسی سے زیادتی نہیں ہوگی،انہوں کہاکہ گرفتارافسران کوہتھکڑی نہ لگانےکی ہدایت کردی ہے،نیب آپ سب کوساتھ لیکرچلےگا،ہم نے جن بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کی ان کے خلاف ٹھوس شواہدموجود ہیں،گزشتہ برس پنجاب میں میگا کرپشن کیسز سامنے آئے۔

اعلیٰ افسران سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ نیب آپ سب کا اپنا ادارہ ہے،نیب ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو، بیوروکریسی اگرفیصلے نہیں کرےگی تو ہم آگےکیسے بڑھیں گے،بیورو کریسی ملک کیلئےریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،حکومت پالیسی بناتی ہےعملدرآمد بیورو کریسی کا کام ہے،شواہد سےثابت کروں گاجو نیب کام کر رہا ہے وہ درست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں