بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے، ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف سے متعلق خبر جھوٹی قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی جھوٹی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب بپن راوت سے رابطے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دونوں آرمی چیف نے کانگو میں یو این امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں