بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، امن لشکر کے دو افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی (ڈیلی اردو ) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیرکوہ میں حیدری نالہ کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ ‏

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے پیر کوہ میں امن لشکر کے کیمپ کے قریب ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں  امن لشکر کے محمد رحیم اور نواز بگٹی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں