کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی اور تقریباً 500 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر خودکش بمباروں نے 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔
Death toll from Easter Sunday terror attacks in Sri Lanka nears 300 https://t.co/OjplFVvefO pic.twitter.com/67O3UdMAQN
— CBS News (@CBSNews) April 22, 2019
سری لنکن پولیس کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں آٹھواں دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار ایک گھر میں تلاشی کے لیے داخل ہوئے تو خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردی کے تمام واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی سمیت 35 غیر ملکی شامل ہیں جبکہ 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت خودکش دھماکے ہوئے جب ایسٹر کی دعائیہ تقریبات جاری تھیں۔
کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری سمیت ‘دیہی والا’ چڑیا گھر کے قریب ہوٹل میں دھماکے ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکوں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ حکومت نے عارضی طور پر سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی۔
سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دھماکوں سے تعلق کے شبے میں 8 مشتبہ افراد گرفتار کیے ہیں جو کہ مقامی ہیں۔ جبکہ سری لنکن پولیس کا کہنا ہے مزید 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش میں حملہ آوروں کے ممکنہ غیر ملکی روابط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
سری لنکن وزیراعظم کے مطابق ممکنہ حملوں کی پہلے سے اطلاعات تھیں لیکن اطلاعات ہونے کے باوجود مناسب اقدامات نہ ہونے کی تحقیقات ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح دہشت گردوں کو پکڑنا ہے تاکہ دہشت گردی سری لنکا میں سر نہ اُٹھا سکے۔
On April 11, Sri Lanka police chief Pujuth Jayasundara sent an intelligence warning (See Image) to top officers that National Thowheeth Jama’ath, a Muslim jihad group, plans to attack churches on Easter. Attack Death Toll spikes to 290, about 500 injured https://t.co/YCXSDrMxLK pic.twitter.com/XxDSEkQb1D
— Adam Milstein (@AdamMilstein) April 22, 2019
دھماکوں کے بعد دنیا بھر سے سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی اور دھماکوں کی مذمت کے بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں خوفناک دہشت گرد حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور سری لنکن بھائیوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے۔
Strongly condemn the horrific terrorist attack in Sri Lanka on Easter Sunday resulting in precious lives lost & hundreds injured. My profound condolences go to our Sri Lankan brethren. Pakistan stands in complete solidarity with Sri Lanka in their hour of grief.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 21, 2019
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشت گردی کے حملوں میں 138 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے، امریکا سری لنکا کی مدد کے لیے تیار ہے۔
138 people have been killed in Sri Lanka, with more that 600 badly injured, in a terrorist attack on churches and hotels. The United States offers heartfelt condolences to the great people of Sri Lanka. We stand ready to help!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 21, 2019