ایران نے امریکی فورسز کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کی جانب سے حکومتی فیصلے کی توثیق کے بعد امریکی سینٹ کام فورس اور اس کے تمام ذیلی اداروں کو دہشتگردوں کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے آج بروز منگل سپاہ پاسدارن کے خلاف امریکی فیصلے کے ردعمل پر امریکی سینٹ کام فورس (CENTCOM) کو دہشتگردوں کی فہرست میں قراردینے کے لیے ایک بل منظور کیا جس بل کے مطابق اس تنظیم کو کسی بھی حمایت کرنا، دہشتگردی اقدامات کو حمایت کرنے کے مترادف ہوگا۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق، پارلیمنٹ کے 215 نمائندوں میں سے مجموعی طور پر 173 نمائندوں نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں