دہشتگردی سے متعلق وزیراعظم کا ایران میں بیان، مریم نواز کا اہم بیان سامنے آ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران میں دہشت گردی سےمتعلق بیان پر مریم نواز بھی بول پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیراعظم نے دوسرے ملک میں بیٹھ کر پاکستان کو برا بھلا کہہ کر بدنام کیا۔مریم نواز نے مزید کہاکہ غیر ملکی رہنمائوں کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کو برا بھلا کہنے،رسوا اور بدنام کرنے کی قومی اور سفارتی تاریخ میں کوئی مثال موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذرا سوچئے! ایرانی قیادت ہمارے بارے میں کیا سوچ رہی ہوگی؟

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ایران کے دورے میں صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہے گئے ایک جملے کو ”اعتراف“ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھائے ہیں کہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی وزیراعظم نے ایک موقع پر کہا کہ ”ہم جانتے ہیں کہ ایران بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور ایسے گروپ کی جانب سے جو پاکستان کی سرزمین سے کام کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں