سی ٹی ڈی نے ملتان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، 4 دہشت گرد گرفتار

ملتان (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع ملتان میں سی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، 4 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈیلی اردو کے مطابق سی ٹی ڈی نے بہاولپور بائی پاس کے قریب سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ‏گرفتار دہشتگردوں میں فضل وہاب، اسلم خان، گل رحمان اور باسط علی شامل ہے

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد سمیت اہم دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے اہم شخصیات کی تصاویر برآمد کر لیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید اہم انکشافات متوقع ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں