پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئےگا ؟ آخر کار بڑی خبر آگئی ، آپکا اندازہ بھی غلط ثابت ہو

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کی پیشن گوئی کردی۔محکمہ موسمیات حکام کے مطابق 1440 ہجری رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے،چاند کی پیدائش 5 مئی کو تین بجکر 45 منٹ پر ہو گی جو 6 مئی کو نظر آسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ 7مئی کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے اور 5 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 مئی کو ملک کے مختلف شہروں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا اس کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت اور بنگلادیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں