پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز اور جوانوں کو عسکری ایوارڈز کی تفویض

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران وائس چیف آف نیول سٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز اور سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کئے۔

ستارہ امتیاز( ملٹری)حاصل کرنے والوں میں کموڈور جنید علی بہادر،کموڈور ارشد محمود ، کموڈور آصف عمران، کموڈور محمد علی، کموڈور ڈاکٹر محمد جنید خان، کموڈور جنید محفوظ، کموڈور سید رضوان خالد، کموڈور جواد احمد، کموڈور عبدالمنیب، کموڈور مجتبیٰ سعید، کموڈور عارف سعید، کموڈور فیصل امین، کموڈور فائق حسین، کموڈور محمد شہزاد یوسف، کموڈور شوکت علی اور کموڈور وقار احمد خان شامل تھے۔

کیپٹن محمد تیمور صالح، کمانڈر سلمان احمد خان، کمانڈر شاہد محمود، کمانڈر عدنان لغاری، کمانڈر عاطف سلطان، کمانڈر مدثر جاوید، کمانڈر خاور علی خان، کمانڈر ارشد نیاز، کمانڈر وسیم منور، کمانڈر شہزادہ خرم منیر، کمانڈر فرح سعدیہ، کمانڈر نثار احمد، لیفٹیننٹ کمانڈر سید عثمان علی شاہ، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد طاہر، لیفٹیننٹ کمانڈر علی بن طارق اور لیفٹیننٹ کمانڈر عمر حسن کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازاگیا۔

لیفٹیننٹ ارسلان پرویز، شہید محمد عارفUWT-I، شہید حافظ وزیر احمدMEM(L)-I، محمد اسرارCDT-I اور شہید شاہد حمید خان C-T-I کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو 9 تمغہ خدمت ( ملٹری) I- ، 2تمغہ خدمت( ملٹری) II- اور17 تمغہ خدمت ( ملٹری) III- سے نوازا گیا جبکہ 34 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف مراسلہ تحسین تفویض کیا گیا۔

تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس ،ریٹائرڈ آفیسرز اور ایوارڈز حاصل کرنے والے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کے اہلِ خانہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں