بھارت داعش کے دہشت گردوں کی تربیت کا مرکز بن گیا

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن حملوں میں ملوث مشتبہ شخص زہران ہاشمی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے دہشتگرد حملوں کی تربیت بھارت میں لی ہے۔

اس کے بھارت میں قیام پر ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن حملوں میں ملوث مشتبہ شخص زہران ہاشم ایسٹر کے روز کیے جانے والے دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے۔ تاہم بھارتی حکومت زہران ہاشم کے بھارت میں قیام پرخاموش دکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ بھارت نہ صرف اب دہشتگردوں کی سب سے پسندیدہ تربیت گاہ ہے بلکہ داعش کے دہشتگردوں کی تربیت کا مرکز بھی بن چکاہے۔

دفاعی تجزیہ نگار جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہاہے کہ ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری سے لگ یہی رہاہے کہ سری لنکا میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارتی تنظیم را سے ملیں گے۔

نجی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی صورت میں مثال سامنے کے سامنے ہیں۔ ہمیں بھارت کا یہ چہرہ دنیا کو دکھانا چاہیے ۔

یاد رہے کہ 25 اپریل کو خبر سامنے آئی تھی کہ ایسٹر کے روز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور اسکے مضافات میں دھماکے کرنے والے 9 میں سے 8 خودکش بمباروں کی شناخت ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس ایک خودکش حملہ آور کے گھر پہنچی تو اس کی بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیاتھا۔

خودکش بمباروں میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کروڑ پتی تاجر یوسف ابراہیم کے 2 بیٹے انشاف احمد ابراہیم اور الہام احمد ابراہیم بھی شامل تھے۔ یوسف ابراہیم سے متعلق بتایا جارہاہے کہ انکا گرم مصالحوں کا کاروبار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تلاشی کے لیے انشاف احمد ابراہیم کے گھر پر ریڈکیا تو اس کی حاملہ بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں انشاف احمد ابراہیم کے 3 بچے اور 3 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق تاجر یوسف ابراہیم کا تیسرا بیٹا مفرور ہے جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔ شبہ ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بمباروں کی وڈیو میں موجود خاتون انشاف احمد کی بیوی ہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکےکے لیے انشاف ابراہیم کی کولمبو میں واقع فیکٹری میں خودکش جیکٹس تیار کی گئیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے اپنی تعلیم آسٹریلیا اور برطانیہ سے بھی حاصل کر رکھی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے وائٹ ہال آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ مبینہ خود کش بمبار نے 2006-2007 میں جنوب مشرقی انگلینڈ کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا مگر اپنی ڈگری مکمل نہیں کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں