کرم: ہزاروں افراد کا سید شاہ انور میاں کےمزار کی بندش کیخلاف احتجاج، مزار کو فی الفور کھولنےکا مطالبہ

پارا چنار (رپورٹ : ہدایت علی پاسدار) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے مرکز پاراچنار میں تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے اورکزئی میں اپنے روخانی پیشوا سید شاہ انور میاں کے مزار کی بندش کے خلاف احتجاج کیا ہے

مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے روخانی پیشوا کا مزار ہزاروں لاکھوں زائرین کیلئے کھول دیا جائے جو گذشتہ 12 سالوں سے بند ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی آئین میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ جناب وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے سکھ برادی کیلئے کرتار پور راہداری کھول دی ہے اور اسی طرح ضلع کرم ، آورکزئی اور ہنگو سمیت تمام ملک کے لاکھوں زائرین کیلئے سید میاں شاہ انور میاں کا مزار کھولا جائیں اور اس کی تعمیر کی اجازت دی جائیں۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ مایوسی کی صورت میں وہ آئندہ ملک بھر میں دھرنے اور احتجاجوں کا سلسلہ شروع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں