سری لنکا میں چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد

کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکا میں صدر میتھری پالا سری سینا نے چہرہ نقاب سے ڈھانپنے پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے۔

صدارتی دفتر کے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا جس کا مقصد قومی سلامتی یقینی بنانا ہے۔

21 اپریل کو ہونے والے دھماکوں میں 300 سو سے زائد افراد ہلاک اور 500 سو سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے اکثریت سری لنکن مسیحیوں کی تھی۔

سری لنکن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شناخت کے عمل کے لیے عوام کے چہرے دکھائی دیے جانے چاہییں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چہرہ چھپانے کے لیے کسی بھی چیز کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں