جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج، صدر پاکستان مشکل میں پھنس گئے ، بڑی خبرآگئی

کراچی : جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج، صدر پاکستان مشکل میں، گھر کا گھیراؤ، صدر سے ملاقات کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جبری گمشدگی کے خلاف فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے گمشدہ افراد کے اہل خانہ نے کراچی میں صدر مملکت کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

دھرنے میں شرکاء کی بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہے، جو اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھائے، ان کی محفوظ واپسی یا عدالت میں پیشی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی بھی دھرنے میں پہنچے اور مظاہرین سے مذکرات کی کوشش کی، تاہم انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

دھرنے کے شرکاء کہنا ہے کہ صدر پاکستان خود آئیں اور ہمارے بچوں کی اطلاع دیں، نوجوانوں کو غائب کرنا کس کی اور کون سی روایت ہے؟، اگر کسی نے کوئی جرم کیا تو عدالت میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بچے نہیں آتے تو ہمیں بھی گرفتار کیا جائے، انہوں نے صدر پاکستان عارف علوی کے آنے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھرنے کے شرکاء میں اضافہ ہورہا ہے۔

انتظامیہ نے کسی بھی نا خوشگوار صرتحال سے نمٹنے کے لیئے رینجرز اور پولیس کے بعد واٹر کینن اور خواتین اہلکار کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں