کسی بھی محاذ پر ہر خطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش دفاعی اور سیکورٹی چیلنجزسے آگاہ ہیں، محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ہفتہ کو لائن آف کنٹرول پر ناردرن لائٹ انفینٹری مین(این ایل آئی ) بٹالین کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں، جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کے جذبے کو سراہااور ان کے بلند حوصلے پر اظہار اطمینان کیا.

آرمی چیف نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں پر نادرن لائٹ انفینٹری کی بھرپور جوابی کاررو ائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشمیریوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں