شہلا رضا اور سعید غنی کے قتل سے متلق انتہائی اہم خبر سامنے آگئی ، سنسنی خیز انکشاف نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہلا رضا اور سعید غنی کو قتل کرنے کیلئے بہت بڑے ملک سے دھمکیاں موصول ، وزارتِ داخلہ حرکت میں آگئی، دونوں کو کیا ہدایات دیدی گئیں ؟ اہم ترین خبر۔۔۔ ایم کیو ایم جنوبی افریقہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم جنوبی افریقہ نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی اور شہلا رضا کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ ایم کیو ایم ساؤتھ افریقا نے پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات کو ہدف بنا لیا اور صوبائی وزیر سعید غنی اور شہلا رضا کو قتل کی دھمکی دے ڈالی ۔
قتل کی دھمکیاں موصول ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ صوبائی وزیر سعید غنی اور شہلا رضا کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں سعید غنی اور شہلا رضا کو غیر ضروری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے، سکیورٹی الرٹ کی کاپی سعید غنی اور شہلا رضا کو بھی موصول ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی اور شہلا رضا کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز لیٹر میں کہا گیا کہ انہیں ایک ہفتے کے اندر قتل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 27 اپریل کو سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کنور عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا، دوران پوچھ گچھ اُس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا تھا۔ قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی اور شہلا رضا کا تاحال کوئی مؤقف نہیں آیا البتہ سیاسی رہنماؤں میں خوف کی فضا ضرور پھیل گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں