باجوڑ میں آپریشن "سربکف" کے دوران 4 شہری ہلاک، 12 زخمی، مقامی آبادی محصور
👁️ 657 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں آپریشن "سربکف" کے دوران 4 شہری ہلاک، 12 زخمی، مقامی آبادی محصور
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن "سربکف" کے پیش نظر 16 علاقوں میں تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تحصیل لوئی ماموند، بادِ سیاہ، ترخو، اِرب، گاٹ، آگرا، خرچائی، دواگئی، کالان، لغارئی، کِٹکوٹ، گِلئی، نختر، زرئی، دمبرال، امانتا اور زگائی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 20 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ درجنوں حملہ آور افغانستان فرار ہو گئے ہیں۔
تاہم مقامی ذرائع اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کارروائی کے دوران عام شہری بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ اب تک 4 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہو چکے ہیں۔
مقامی صحافی بلال یاسر کے مطابق اپر ماموند کے بعض دیہات میں پہلی بار مسجدوں سے اذان کی صدائیں خاموش رہیں اور نماز کا اہتمام بھی نہ ہو سکا۔
آپریشن میں بھاری توپ خانہ، جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں، جب کہ فضا مسلسل دھماکوں اور فائرنگ سے لرزتی رہی۔
مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C