14/May/2025

باجوڑ :وزیراعظم کے مشیر مبارک زیب کے گھر کے باہر دھماکہ

👁️ 102 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ :وزیراعظم کے مشیر مبارک زیب کے گھر کے باہر دھماکہ

باجوڑ :وزیراعظم کے مشیر مبارک زیب کے گھر کے باہر دھماکہ

باجوڑ(ڈیلی اردو) باجوڑ میں وزیراعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا جس سے مبارک زیب کے گھر کا گیٹ تباہ ہو گیا تاہم دھماکے کے وقت وزیراعظم کے مشیر گھر پر موجود نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول بم گھر کی دیوار کے قریب نصب کیاگیا تھا خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے کوئی میرے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ،اپنے مرحوم بھائی کے وژن کو جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بزدلانہ کارروائیاں میرے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C