02/May/2025

بلوچستان:‏منگچر پر عسکریت پسندوں کا کنٹرول؛ 3 حملہ آور ہلاک، 10 قیدی رہا

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان:‏منگچر پر عسکریت پسندوں کا کنٹرول؛ 3 حملہ آور ہلاک، 10 قیدی رہا

بلوچستان:‏منگچر پر عسکریت پسندوں کا کنٹرول؛ 3 حملہ آور ہلاک، 10 قیدی رہا

کوئٹہ (ڈیلی اردورپورٹ) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں سیکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق منگچر شہر بدستور بلوچ عسکریت پسندوں کے کنٹرول میں ہے، جہاں مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ شہر میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس کے باعث مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

بلوچ مسلح گروہ کے سرمچاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے منگچر کے قریب خزینئی کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر ناکہ لگا کر پولیس وین میں منتقل کیے جانے والے 10 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جبکہ چار پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فورسز کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم علاقے میں سیکیورٹی آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C