بلوچستان: دہشت گرد حملوں میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 ہلاک
👁️ 191 بار دیکھا گیا
بلوچستان: دہشت گرد حملوں میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پیر کی شب اور صبح کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
ضلع جھل مگسی میں مسلح افراد نے کوٹھڑہ کے علاقے میں پولیس اسٹیشن پر قبضے کی کوشش کی، جسے پولیس نے ناکام بنایا۔
فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بچہ ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس نے ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، بعد ازاں سیکیورٹی فورسز پہنچنے پر حملہ آور پسپا ہوئے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ایگل فورس کے اہلکار معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ تین مشکوک افراد کو تلاشی دینے کی کوشش کے دوران اُن پر فائر کھول دیا گیا، جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
بعد ازاں فرار ہونے والے مسلح افراد کے دوسرے ساتھیوں نے پیچھا کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون بابر یوسفزئی کے مطابق جھل مگسی میں پولیس نے حملے کو ناکام بنایا، ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی صدارت میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C