11/May/2025

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے 71 سے زائد حملے، درجنوں ہلاکتیں

👁️ 100 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے 71 سے زائد حملے، درجنوں ہلاکتیں

بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے 71 سے زائد حملے، درجنوں ہلاکتیں

کوئٹہ (ڈیلی اردو رپورٹ) کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے “آپریشن ھیروف” کی تیاریوں کے تحت بلوچستان کے 51 سے زائد علاقوں میں 71 سے زائد مربوط حملے کیے، جن میں پاکستانی فوجی قافلے، چوکیاں، خفیہ اداروں کے مراکز، معدنیات لے جانے والی گاڑیاں اور مبینہ ڈیتھ اسکواڈز کو نشانہ بنایا گیا۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق ان حملوں کا مقصد صرف تباہی نہیں بلکہ عسکری ہم آہنگی، زمینی کنٹرول اور دفاعی پوزیشنوں کو جانچنا تھا تاکہ مستقبل کی منظم جنگ کے لیے تیاری کی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق کیچ کے علاقے ہوشاب، پنجگور، مستونگ، قلات، نوشکی، منگچر، گوادر، لسبیلہ، زامران اور دیگر علاقوں میں حملے کیے گئے۔ کئی مقامات پر بلوچ عسکریت پسندوں نے شاہراہوں پر اسنیپ چیکنگ کی، سیکیورٹی فورسز کے اسلحہ چھینے اور سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کیا۔

اہم حملوں میں شامل

ہوشاب: لیویز تھانہ اور نادرا آفس پر قبضہ، اسلحہ تحویل میں لے کر عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا۔

پنجگور: بونستان اور وشبود میں ناکہ بندی، پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت حراست میں لینے کے بعد گاڑیاں جلائی گئیں۔

مستونگ: دشت اور تیرہ میل میں فوجی پوسٹوں پر حملے، کئی اہلکار ہلاک اور زخمی۔

قلات: فوجی کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ، پانچ اہلکار ہلاک۔

منگچر: قافلے پر گھات لگا کر حملہ، دو فوجی گاڑیاں تباہ، پانچ اہلکار ہلاک۔

تربت و نوشکی: کئی علاقوں میں ناکہ بندیاں، ریلوے اسٹیشن اور لیویز چوکیوں پر قبضہ، چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

کوئٹہ: 14 مختلف مقامات پر گرنیڈ حملے، چار اہلکار ہلاک، 11 زخمی۔

زامران: اسنائپر حملے اور آئی ای ڈی دھماکوں میں چار اہلکار ہلاک۔

سبی و ڈیرہ مراد جمالی: مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندیاں، کوئلہ لیجانے والی گاڑیوں پر حملے۔

ترجمان کے مطابق یہ حملے “آپریشن ھیروف” کے دوسرے مرحلے کی تیاری کے تحت کیے گئے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ آزاد ذرائع سے ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C