بلوچستان: پنجگور میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، 10 فوجی ہلاک، 11 زخمی، 3 لاپتہ
👁️ 1240 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پنجگور میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، 10 فوجی ہلاک، 11 زخمی، 3 لاپتہ
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوَرگو میں بلوچ علیحدگی پسندوں کے مربوط حملے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 10 اہلکار ہلاک، افسر سمیت 11 زخمی، جبکہ تین اہلکار لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں نے فوج کے 91 ونگ کیمپ کو نشانہ بنایا۔
عسکری ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کیپٹن اسامہ بھی شامل ہیں، جبکہ زخمی اہلکاروں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حملے کے دوران شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی مواصلاتی سہولیات کو پہلے نشانہ بنایا اور فوری ردعمل دینے والی ٹیم کو بھی گھات لگا کر روکا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور مارے گئے، جن میں سے کم از کم آٹھ کی لاشیں موقع پر دیکھی گئیں، تاہم حملہ آور اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 80 سے زائد بتائی جا رہی ہے، جو 11 زمیاد گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C