جنوبی وزیرستان: طالبان نے فوجی سامان لے جانے والا ٹرک جلایا، تین افراد اغوا
👁️ 607 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: طالبان نے فوجی سامان لے جانے والا ٹرک جلایا، تین افراد اغوا
وانا (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے حبیب کوٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں نے ایک ٹرک کو آگ لگا کر تین افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جلایا گیا ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی کنٹریکٹر گوہر حیات کی ملکیت تھا اور سیمنٹ و ریت لے کر مکین سے لدھا میں تعینات 40 پنجاب آرمی یونٹ کی طرف جا رہا تھا۔
حملے میں عسکریت پسندوں نے ٹرک کے ڈرائیور محمد اللہ ہیبت خیل، اور دو مزدوروں، جن میں سے ایک کا نام "شیور” اور دوسرے کا عرفی نام "چمتن” ہے، کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی یونٹس کو سامان پہنچانے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دژہ غونڈئی میں قبائلی جھڑپ
اسی دوران، جنوبی وزیرستان کے علاقے دژہ غونڈئی میں ملک عاشق نور قبیلے اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ملک عاشق نور کے بھائی زاہد جان ہلاک جبکہ دوسرے بھائی مولا نور زخمی ہو گئے۔
جھڑپ کے دوران دو خواتین بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح تصادم میں عسکریت پسندوں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کے ایک کمانڈر سمیت متعدد افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ملک عاشق نور کا تعلق احمدزئی وزیر قبیلے کی ذلی خیل شاخ سے ہے۔ ان کے دو بھائی، ملک اسلم نور اور ملک خادین، بھی ماضی میں دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ علاقے میں ان کے خاندان پر ایک اور حملے پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C