24/May/2025

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دھماکا، شہری ہلاک، پانچ اہلکار زخمی

👁️ 78 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دھماکا، شہری ہلاک، پانچ اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دھماکا، شہری ہلاک، پانچ اہلکار زخمی

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی روڈ انضرچینہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے نصب شدہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکہ پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت شامروز ولد باراخان کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹرسائیکل پر جائے وقوعہ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور حملہ آوروں کے بارے میں جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C