05/October/2024

حزب اللہ کا گروپ کے ممکنہ نئے سربراہ ہاشم صفی الدین سے رابطہ منقطع، حملے کی جگہ تک رسائی ناممکن

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حزب اللہ کا گروپ کے ممکنہ نئے سربراہ ہاشم صفی الدین سے رابطہ منقطع، حملے کی جگہ تک رسائی ناممکن

حزب اللہ کا گروپ کے ممکنہ نئے سربراہ ہاشم صفی الدین سے رابطہ منقطع، حملے کی جگہ تک رسائی ناممکن

بیروت‌( ڈیلی اردو/بی بی سی/روئٹرز)خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امدادی کارکن تاحال اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے اس مقام تک رسائی حاصل نہیں کرسکے ہیں جس کے بارے میں دعویٰ جا رہا تھا کہ وہاں حزب اللہ کے ممکنہ نئے سربراہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ روز امریکی خبر رساں اداروں نے اطلاع دی تھی کہ آئی ڈی ایف نے جمعرات کی رات ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی موت کے بعد ہاشم صفی الدین حزب اللہ کا سربراہ بننے کے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے روئٹرز کا کہنا ہے کہ صفی الدین پر مبینہ حملے کے بعد سے بیروت پر مسلسل فضائی حملوں نے اس جگہ کو ناقابل رسائی بنا دیا ہے۔

حزب اللہ نے تاحال صفی الدین پر حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

روئٹرز سے بات کرتے ہوِئے سکیورٹی ذرائع میں سے ایک کا کہنا تھا، ’کل کے حملے کے بعد سے صفی الدین سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی جگہ لیں گے۔‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C